پاکستان ایونٹ کے فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے، فائل فوٹو
پاکستان ایونٹ کے فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے، فائل فوٹو

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی

چنئی: پاکستان نے جمعہ کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں چین کو 6-1 سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔

گرین شرٹس نے پہلے کوارٹر میں 4-0 کی برتری حاصل کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا۔چین نے تیسرے کوارٹر میں ایک گول کیا لیکن اس کے بعد مزید دو گول کرکے میچ پانچ گول کے فرق سے ہار دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عماد اور محمد سفیان نے دو دو گول کیے۔ حنان شاہد اور عبدالرانا نے بھی ایک ایک گول کیا۔

چین کی جانب سے میچ کا واحد گول بینہائی چن نے 35ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے کیا۔

اس سے قبل، پاکستان ہاکی ٹیم بدھ کو بھارت کے شہر چنئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 4-0 سے شکست کھا کر ایشین چیمپئنز ٹرافی کے آخری چار کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

واضع رہے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔