فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ اسمبلی تحلیل ، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے 15 ویں سندھ اسمبلی تحلیل کر دی،اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد سندھ کابینہ ختم ہوگئی،سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ، 29 دن قائم رہی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کرنے کے بعد اُسے لے کر گورنر ہاؤس پہنچے گورنر سندھ کامران ٹسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آمد پران کا خیرمقدم کیاصوبائی وزرا سعید غنی، ناصر شاہ، شبیر بجارانی اور مرتضی وہاب وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔سندھ اسمبلی کو اپنی آئینی مدت سےدوروز پہلے تحلیل کیاگیا ہے۔

سندھ میں نگران وزیراعلی کے لیے مشاورت کا سلسلہ آج 11 اگست سے شروع ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنرہاوس جاکرگورنرسندھ کامران ٹیسوری کے حوالے کی جس کے بعد گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت سمری پردستخط کرکے سندھ اسمبلی کوتحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔سندھ اسمبلی کی آئینی مدت اتوار 13 اگست کو مکمل ہو رہی ہے تاہم اسمبلی قبل از وقت جمعہ 11 اگست کو تحلیل کر دی گئی۔

قبل ازیں محکمہ قانون نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری جمعہ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیجی اورانہوں نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس دستخط کے بعد گورنرسندھ کے حوالے کردی۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے دستخط کرتے ہوئے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔