کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں چرس کی بھاری مقدار پکڑلی

کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بلوچستان کے علاقے وندر کے راستے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے،جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

دوران چیکنگ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مشکو ک کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 129کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس، ایک عدد 30بور پستول بمعہ دو میگزین اور 14گولیاں برآمد کرلئے۔ ڈرائیور کو حراست میں لیکرقانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اورمنشیات کی لعنت سے معاشرے کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کررہاہے ۔