کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نےکیچ کے علاقے مزہ بند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران2دہشتگرد ہلاک کر دیئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔گرفتار دہشتگرد شہریوں اور اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،آپریشن خفیہ معلومات کی بنا پر 10اور 11اگست کی درمیانی شب کیا گیا۔