ڈھاکا: بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے پاکستان سے تحفے میں آم بھیجنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔شیخ حسینہ نے اپنے خط میں آموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان سے آم بھیجنے پر آپ کی مشکور ہوں، آم بہت لذیذ ہیں، ہم خوب محظوظ ہوئے۔انہوں نے شہباز شریف کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے ترقی پانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
شیخ حسینہ نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری طرف سے آپ کیلئے صحتمند اور خوشگوار زندگی کی دعائیں۔ گذشتہ ماہ بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوایا تھا۔