کراچی(اسٹاف رپورٹر)سکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ریفیولنگ سہولت کی باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ۔ ہیڈکواٹرز سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ڈی جی سی اےاے خاقان مرتضیٰ، سی ای او پی ائی اے ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ ایم ڈی اینڈ سی ائ او پاکستان اسٹیٹ ائل سید طحہ اور مقامی معززین اور اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب میں ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ ملکی ہوابازی کی ترقی کے لیے دو قومی پرچم بردار کمپنیوں کے درمیان اتحاد واقعی ایک اہم کامیابی ہے۔
ریفیولنگ نہ صرف ہوائی اڈے کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنائے گی بلکہ ایئر لائنز کوبھی بڑی سہولت ہوگی، ہوا بازی کی صنعت کے لیے بے مثال مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے لیے تعاون اور عزم کے لیے پی ایس او کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سی ای او پی ائی اےاے وی ایم محمد عامر حیات نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی رابطے گلگت بلتستان کی اقتصادی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے،سی اے اے اور پی ایس او کی بدولت پی آئی اے نے اسکردو کے لیے پہلی بین الاقوامی پرواز چلانے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔
ایم ڈی اورسی ائ او پی ایس او سید طحہٰ نے کہا کہ اسکردو کو ایک متحرک سیاحتی مقام بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ہم سی اے اے کی انتھک اور مسلسل حمایت کے لیے ان کی مخلصانہ تعریف کرتے ہیں، طیاروں کو ایندھن فراہم کرنےکے چار دہائیوں سے زیادہ کے تجربہ و مہارت پر فخر ہے،اس موقع پر یاد گاری تختی کی نقاب کشائی اور پودا بھی لگایا گیا۔سی اے اے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی اسکردو ہوائی اڈہ 14 اگست کو اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کوخوش آمدید کہنےکو تیار ہے،سیاحتی مقام اسکردو اور ائرپورٹ کی حیثیت خطے کے لیے ایک اہم تجارتی اور نقل و حمل کے مرکز کی ہے۔