امام کعبہ کی طبیعت خراب ، شیخ السدیس نے نماز جمعہ مکمل کرائی
شیخ ماہر المُعَیقلی کو بلڈ پریشر اور تھکاوٹ تھی، طبیعت اب بہتر ہوگئی: عرب میڈیا
August 12, 2023 · بام دنیا
مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام میں نما ز جمعہ کے دوران امام کعبہ شیخ ماہر المُعَیقلی کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی ۔ حرمین شریفین کے امور کے ادارہ کے سربراہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز مکمل کرائی۔عر ب میڈیا کے مطابق امام کعبہ کی طبعیت بلڈپریشر کی وجہ سے خراب ہوئی تھی۔ انہیں تھکاوٹ بھی تھی۔ مگر اب وہ بہتر ہیں۔