نائیجر(اُمت نیوز)نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی فوجی اڈے کے سامنے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بغاوت کے حامی مظاہرین نے سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس سے اپنی افواج نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق فوجی بغاوت کے دوران مغربی طاقتوں کا اثر ختم ہوگیا ہے لیکن روس کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے۔
مغربی افریقی بلاک کی جانب سے ممکنہ طاقت کا استعمال خطے میں تنازعات کو بھڑکا سکتا ہے۔ فرانسیسی افواج کو پڑوسی ملک مالی اور برکینا فاسو سے بغاوت کے بعد نکال دیا تھا۔
اس سے قبل نائیجرکی فوجی حکومت نے افریقی ممالک کے سفارتی مشن کومسترد کردیا تھا۔ فوجی رہنما نے کہا تھا کہ سفارتی وفد کی سیکیورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتے ہیں۔