نواز شریف کی نااہلی ختم،اگر اکثریت ملی تووہ وزیراعظم ہوں گے،شہباز شریف

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی ترمیم سے قائد ن لیگ نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ مانتے ہیں ہمارا ووٹ بینک متاثر ہوا، لیکن ہم نے ریاست بچائی، البتہ میں سمجھتا ہوں کہ ریاست بچ گئی توسب کچھ بچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ 16 ماہ مشکل حالات میں حکومت چلائی، اس دوران ایک روپے کا اسیکنڈل ہمارے خلاف نہیں آیا، آئندہ انتخابات ووٹ کوعزت دو کے نعرے پر لڑیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کس دورمیں میرے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے، لیکن یہ بتائیں کہ مجھے کب اور کس موقع پر رعایت دی گئی۔
اس کے علاوہ منصوبوں کی افتتاح تقریب میں آرمی چیف کی تعریف کے سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعریف کرنے میں حرج کیا ہے؟
شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی ترمیم سےنوازشریف کی نااہلی ختم ہو چکی اور متفقہ فیصلہ ہےکہ اگر اکثریت ملی تو وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ان کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔