بم کی افواع پر ایفل ٹاور خالی، عارضی طور پر بند

پیرس (اُمت نیوز)بم کی اطلاع پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کو خالی کرا لیا گیا، جس کو 2 گھنٹے کی تلاشی کے بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس علاقے کی تلاشی لے رہی ہے۔ ایفل ٹاور کی ایک منزل پر ریسٹورنٹ ہے، اس کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ٹاور کا انتظام دیکھنے والی کمیٹی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں تلاشی کا عمل معمول کی بات ہے، مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ایفل ٹاور کی تینوں منزلوں اور اس کے نیچے واقع چوک کو سیاحوں سے خالی کروا لیا گیا تھا۔
بعد ازاں تحققات کے بعد پتا چلا کہ ایفل ٹاور میں بم کی ملنے والی اطلاع حقیقت میں افواہ تھی، پولیس نے ایفل ٹاور کو کلئیرکرکے دوگھنٹے بعد سیاحوں کیلئے کھول بھی دیا، ایفل ٹاور کو بم کی اطلاع کے بعد احتیاط خالی کرایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹاور پر تعمیراتی کام جنوری 1887 میں شروع ہوا اور 31 مارچ 1889 کو مکمل ہوا۔ 1889 کے عالمی میلے کے دوران 20 لاکھ سیاحوں نے اس کی سیر کی۔ فرانس کی سب سے بڑے سیاستی مقام نے گزشتہ سال 62 لاکھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔