مظفر آباد (اُمت نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ قومی سیاسی قیادت کا انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق خوش آئند ہے۔
چودھری انوارالحق نے مزید کہا ہے کہ چھوٹے صوبے سے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی کا فیصلہ اچھی روایت ہے، امید ہے کہ نگران وزیر اعظم پاکستانی عوام کی خواہشات پر پورا اُتریں گے۔