پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد

کاکول (اُمت نیوز)پاکستان کی 76 ویں سالگرہ پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندارآزادی پریڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے آزادی پریڈ کا اہتمام ۱۳ اور ۱۴ اگست کی درمیانی شب کیا جائیگا
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کی شاندار تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پیریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے، اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہو گا کہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتی ہے اور جشن آزادی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ “پاکستان ہے تو ہم سب ہیں “