واقعے کے اطلاع متعلقہ تھانے کو دیدی گئی، فائل فوٹو
واقعے کے اطلاع متعلقہ تھانے کو دیدی گئی، فائل فوٹو

کراچی، ڈی ایس پی فیملی سمیت لٹ گیا

کراچی: کراچی میں عوام تو اکثر لٹتے رہتے ہیں، اس بار لٹیروں نے عوام کے محافظ کو بھی نہیں بخشا، گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ڈی ایس پی اوران کی فیملی کو لوٹ لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ایس پی امجد کلیار کا کہنا تھا کہ وہ فیملی کے ہمراہ کسی کام سے جا رہے تھے کہ انہوں نے الہ دین پارک کے قریب راشد منہاس روڈ پر گاڑی روکی تو اچانک 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکو گاڑی کے قریب آئے اور اسلحہ تان لیا۔ فیملی سے پرس اور موبائل فون چھینے اور فرار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے اطلاع متعلقہ تھانے کو دیدی گئی۔