اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا آج رات قوم سے خطاب متوقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دور اقتدار میں ملکی صورتحال پر عوام کو بتائیں گے،وزیراعظم اتحادی حکومت کی 16ماہ کی کارکردگی پر بات کریں گے۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم ملکی معیشت اور سیاسی حالات سے متعلق امور پر بھی گفتگو کریں گے،اس کے علاوہ خارجہ امور، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں سے متعلق اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے،وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو الوداعی گارڈ آف آنراب کل دیا جائے گا۔ وہ 16 ماہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔