فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں 8 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 سالہ بچی کو سفاک شخص نے اغوا کیا اور پھر ظالمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق 8 سالہ بچی گزشتہ روز گھر سے مدرسے جانے کیلیے نکلی مگر واپس نہیں آئی۔ بچی ایک روز قبل چنیوٹ سے اپنی نانی کے گھرآئی تھی۔

بچی کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ تو نہ ملی مگر اس کی لاش نسوار چوک کے قریب گلی سے مل گئی۔اغوا کی واردات اسلام آباد کے تھانہ سمبل میں پیش آئی۔

بچی کی لاش کا پمز ہسپتال میں پوسٹمارٹم جاری ہے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے۔