فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرک،آئل ٹینکر سمیت 4گاڑیوں میں تصادم ،4افراد جاں بحق

کرک میں آئل ٹینکر سمیت 4 گاڑیوں کے تصادم میں خاتون اور بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر سمیت 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے.

حادثے میں ایمبولینس،منی ٹرک اور کار آپس میں ٹکرائے،آئل ٹینکر الٹنے کے بعد تیل سڑک پر بہنے سے گاڑیاں بے قابو ہوئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔