حملے میں کسی فوجی یا سول افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فائل فوٹو
حملے میں کسی فوجی یا سول افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فائل فوٹو

گوادر میں فوجی قافلے پر حملہ،2 دہشت گردہلاک

کوئٹہ: گوادر میں دہشتگردوں نے ’فوجی قافلے‘ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں دہشتگردوں نے ایک فوجی قافلے پر حملہ کیا جس کے بعد آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’اتوار کو گوادر میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا تاہم موثر اورفوری ردعمل کے باعث دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

حملے میں کسی فوجی یا سول افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔