ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، فائل فوٹو
ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، فائل فوٹو

ملیر میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،جعلی صحافی گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی کی جانب سے ملیر کے علاقے میں کئے جانے والے کومبنگ آپریشن کے دوران ایک شخص کو غیر قانونی اسلحے کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا مختلف تھانوں میں موجود کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے ، گرفتار شخص جعلی صحافی ہے جو کہ شہریوں کو بلیک میل کرنے کے لئے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نام کا استعمال کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم جو کہ کومبنگ آپریشن کے لئے ملیر کے علاقے لانڈھی اولڈ مظفر آباد ینگ فٹبال گراﺅنڈ کے پاس موجود تھی ، جنہوں نے ایک گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے جب اس کی تلاشی لی تو اس میں بیٹھے ایک شخص جس نے اپنا نام طارق علی عرف علی بلیری بتایا کے پاس سے ایک پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں ملزم موقع پر اپنے پاس سے برآمد ہونے والے اسلحے کا لائسنس بھی پولیس اہلکاروں کے سامنے پیش نہی کر سکا جس پر سی ٹی ڈی ٹیم نے اسے حراست میں لے کر اس کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا دیگر تھانوں میں بھی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ملزم اپنے آپ کو صحافی بھی ظاہر کرتا ہے جبکہ صحافت سے اس کا دور دور تک کوئی تعلق نہی ہے ،ملزم مختلف اخبارات سمیت نیوز چینل کے نام کا استعمال کرکے شہریوں کو بلیک میل کرنے کے معاملات میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے ، گرفتاری کے بعد طارق علی عرف علی بلیری کے پاس سے پولیس نے جو اسلحہ برآمد کیا ہے اس کا لائسنس بھی منظر عام پر آگیا ہے جس کے بارے میں پولیس تاحال کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔