شانگلہ: شاہرگ کوئلہ کان میں گیس دھماکے شانگلہ کے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں،شاہرگ لیز کول مائن کے ایک مائین میں زہریلی گیس بھر جانے سے ضلع شانگلہ تحصیل الپوری کوز کانا شاہپور کے 2 نوجوان سربالی خان ولد سید رحمان، رحمان ولد احد جاں بحق ہوگئے ہیں ،ایک کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دوسرانو جوان کی لاش نہیں نکالی جاسکی ہے ، ذرائع کے مطابق کان میں دیگر مزدورں کی موجودگی کی بھی اطلاع ہے ،ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ۔