لندن(اُمت نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کو لندن میں بیٹے کے ہمراہ ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر پی ٹی آئی کارکنوں نے حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ۔ پاکستان کا 76 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حنا پریویز بٹ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو شیئرکی جس میں وہ بیٹے کے ہمراہ موجود ہیں۔
خود پر بوتلیں پھینکنے کے بعد وہ پیچھے مڑ کردیکھنے کی کوشش کررہی ہیں تاہم اس دوران ان کا بیٹا والدہ کو اگے لیکر بڑھ جاتا ہے۔
پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بدتہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا، مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور گندی گالیاں دیں۔ کیا یہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟ اللہ کا شکر ہے میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ… pic.twitter.com/AQri5sxB86
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 13, 2023
حنا پرویزنے لکھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے بیٹے کے سامنے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور گالیاں دیں۔
لیگی رہنما نے سوال اٹھایا کہ ، ’ کیا یہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟’۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ، ’اللہ کا شکر ہے میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے‘۔