یوم آزادی کا جشن منانے والوں نے 2 گھر اجاڑ دیئے

کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں یوم آزادی کا جشن منانے والوں نے 2 گھر اجاڑ دیئے جبکہ متعدد افراد کو ہسپتال پہنچا دیا ہے۔
پاکستان کا 76 واں یوم آزادی ملک بھر میں جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں جشن مناتے ہوئے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
گولیاں لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہو کر مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔