بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی، فائل فوٹو
بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی، فائل فوٹو

آج رات تک نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو جائے گا، مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کیلیے اچھے ناموں میں سے ایک کو منتخب کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کل اور پرسوں نگران وزیرِ اعلیٰ کیلیے بات ہوئی ہے، ہم نے اچھے اچھے ناموں پرغورکیا ہے، اچھے ناموں میں سے ایک کو منتخب کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدھ دن میں نگران وزیرِ اعلیٰ آجائیں گے، نگران وزیرِ اعلیٰ کیلئے دونوں طرف سے 12، 13 نام ہیں، دونوں طرف سے پیش کیے گئے تمام نام قابل احترام اور اچھے ہیں، آج رات بارہ بجے تک نگران وزیراعلیٰ کے نام پراتفاق ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور امن کا گہوارہ بنائے، آج کے دن ہمیں شہدا کو یاد رکھنا چاہیے، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو آج کے دن یاد رکھنا چاہیے، گجرات کے قصائی نے کشمیر میں ظلم پھیلایا ہوا ہے، اللہ کشمیریوں کو مودی کے عذاب سے نجات دے۔

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل ایک افسوسناک واقعہ ہوا ہے، ایک صحافی کو قتل کیا گیا، پولیس کو ہدایت کی ہے کہ انصاف ہونا چاہیے اور قاتل کو جلد گرفتار کیا جائے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔