اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نامزد نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی سینیٹ کی نشست 14 اگست سے خالی قرار دی جاتی ہے، انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیرِ اعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کے لیے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا ہے۔
واضح رہے کہ نامزد نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos