اعزاز پانے والوں میں ماہر تعلیم، سائنسدان، شاعر، صحافی اور اداکار بھی شامل  ہیں، فائل فوٹو
اعزاز پانے والوں میں ماہر تعلیم، سائنسدان، شاعر، صحافی اور اداکار بھی شامل  ہیں، فائل فوٹو

نمایاں خدمات پر304پاکستانی اور غیر ملکی اعزازات کیلیے منتخب

اسلام آباد: یوم آزادی پر نمایاں خدمات پر 304پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات اعزازات کیلیے منتخب کرلی گئیں۔

متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات پر اعزاز دینے کی تقریب 23مارچ2024کو ہو گی،موجودہ اور سابق وزیراعلیٰ اعزاز کیلیے نامزد افراد کی لسٹ میں شامل ہیں،انٹیلی جنس بیورو، پولیس کے انسداد دہشتگردی یونٹ کے افسران بھی لسٹ کا حصہ ہیں ،اس کے علاوہ اعزاز پانے والوں میں ماہر تعلیم، سائنسدان، شاعر، صحافی اور اداکار بھی شامل  ہیں۔

سعودی وزیر دفاع، معاون وزیر دفاع، چینی نائب وزیراعظم، سفارتکار کو بھی اعزاز عطا کیا جائے گا، انسداد دہشتگردی کے 13شہدا سمیت 18اہلکاروں کوستارہ شجاعت دیا جائے گا، آئی بی کے 3افسران کو ستارہ شجاعت دیا جائے گا، آئی جی کے پی اور ڈی آئی جی کراچی کو ستارہ شجاعت دیا جائے گا، جبکہ 17پاکستانیوں کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔