شملہ: بھارتی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے باعث ایک قدیم مندر منہدم ہونے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد افراد پھنس گئے ہیں۔
شملہ کے مشہور سیاحتی قصبے میں مندر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا، جبکہ پھنس ہوئے افراد کو امدادی کارروائیوں کے بعد نکا لیا گیا۔
ہماچل پردیش میں گزشتہ چند دنوں سے شدید بارشیں ہوئی تھیں جس کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔
بارش سے مختلف واقعات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 افراد ہلاک ہو گئے۔لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر موجود ریاست کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے صحافیوں کو بتایا کہ ملبے کے نیچے تقریباً 20 سے 25 لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔