نئی دہلی: پاکستان سے سیما پار جانے والی سیما حیدر نے بھارت میں ترنگا لہرا دیا ، ساتھ ہی ہندو انتہا پسندوں کے مطالبات بھی مان لیے۔
پاکستانی شہری سیما حیدرنوجوان سچن مینا کی محبت میں مبتلا ہوکرغیرقانونی طور پر بھارت گئی تھیں۔
سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما اپنے وکیل اے پی سنگھ کے ہمراہ نوئیڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ’ہر گھر ترنگا‘ کی تقریب میں شامل ہوئی۔ اس موقع پر دونوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سیما حیدر نے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔