چیئرمین پی ٹی آئی نے جشن آزادی جیل اٹک کی تاریک کو ٹھری میں منایا

اٹک: تو شہ خانہ کیس میں سزا پانے والے چیئرمین تحریک انصاف نے جشن آ زادی ڈسٹرکٹ جیل اٹک کی تنگ و تاریک کو ٹھری میں منا یا،قیام پا کستان کے بعد جشن  آزادی کی تقریبا ت میں پہلی مر تبہ ڈسٹر کٹ جیل اٹک میں سکیو رٹی صو رتحال کو مد نظر رکھتے ہو ئے جشن آزادی کی تقریب ہو ئی نہ ہی ڈپٹی کمشنرنےجیل کا د و رہ کیا۔ ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نے بھی جیل کا دو رہ نہیں کیا۔

میڈیا کو بھی کسی بھی طرح کی کو ریج کی اجا زت نہیں ۔جیل کے مین گیٹ سے دو سو گز کے فا صلے پرایک مز ید گیٹ اوراس سے دو سوگزدور تیسر ا گیٹ اورمزید دو سو گز کے فا صلے پر چو تھا گیٹ ہے ۔ چو تھے گیٹ سے پندرہ سو گز دور پو لیس کی پکٹ ہے،تیسری پکٹ کے تین اطراف میں دس ہزار سے زائد آ بادی راستے بند ہونے سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔