چیئرمین پی ٹی آئی کی مزید 3 مقدمات میں ضمانت خارج

اسلام آباد(اُمت نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم حاضری کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 مقدمات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کیں۔
اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے نو مئی واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی تھیں۔