کوئٹہ(اُمت نیوز)نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کا معالہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کے درمیان گزشتہ روز کی گئی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔
ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ کے امیدواروں کے ناموں کا تبادلہ نہ ہوسکا، نگراں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے، اس ضمن میں آج جلد ہی مذاکرات کا ایک اور دور متوقع ہے۔
عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر کے مابین ملاقاتوں میں صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے حمل کلمتی، شبیر مینگل ،کُہدہ بابر، میر نصیر بزنجو سمیت کئی ناموں پر غور کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے جسٹس ( ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز ہی انوار الحق کاکڑ نے بطور نگراں وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔