ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ہوا ہے،فائل فوٹو
ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ہوا ہے،فائل فوٹو

احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینئر لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی.

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیےاحسن اقبال نظم و ضبط والے انسان ہیں،میری نظر میں احسن اقبال بہت سنجیدہ اور دانشور انسان ہیں جذبات میں انہوں نے کوئی بات کہہ دی ہو گی.

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی.

عدالت نے قرار دیاتوہین عدالت ہوئی ہے یا نہیں یہ طے کرنا ہمارا کام ہے،درخواست گزار صاحب آپ نے اطلاع دی آپ کا شکریہ،اس کیس کو مزید چلانے کے لیے گراؤنڈ موجود نہیں.

25 اپریل 2018 کو احسن اقبال نے بطور وفاقی وزیر داخلہ زیر سماعت مقدمے کے بارے میں بات کی تھی۔ احسن اقبال نے کہا تھا کہ کسی فوجی افسر یا جج کی طرح ہماری بھی عزت ہے۔ ان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 2مئی 2018 کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہوئی تھی.

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے یہ مقدمہ مزید چلانے کی کوئی وجہ نہیں.توہینِ عدالت کی درخواست پانچ سال بعد آج پہلی مرتبہ سماعت کیلیے مقرر کی گئی. عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی.