اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلیے مقررکردی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی سماعت 22 اگست کو ہو گی ، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی ۔
یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر تین سال قیداورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر انہیں لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا ۔