بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہدا کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے، فائل فوٹو
بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہدا کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے، فائل فوٹو

گجرنالہ متاثرین کیس، مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گجرنالہ متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجرنالہ سمیت دیگر نالہ متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی  پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بنچ  نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ سپریم کورٹ نے متاثرین گجرنالہ کو متبادل رہائش دینے کا حکم دیا،سپریم کورٹ کا حکم براہ راست وزیراعلیٰ سندھ کو تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا،وزیراعلیٰ سندھ حکم عدولی پر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو صرف دو چیک ملے اس کے علاوہ کچھ نہیں ملا،عدالت نے کہاکہ سندھ حکومت کو ماہانہ رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھا، سندھ حکومت نے ابھی تک کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی،جن لوگوں سے گھر خالی کرائے گئے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا، عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ اور کمشنر کراچی کو کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں طلب کرلیا۔