لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کرنے والے ڈی آئی جی لاہورعمران کشور کے ہوشربا انکشاف سامنے آئے ہیں۔
ڈی آئی جی لاہور عمران کشور نے بتایا کہ جب گرفتاری کے احکامات ملنے پر وہ زمان پارک پہنچے تو بند دروازے کھولے نہیں گئے جس کے باعث پولیس کو دروازے توڑنے پڑے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک پیالے میں رکھی پوٹلی کی راکھ میں پڑے تعویز کو چھونے لگے تو بشریٰ بی بی نے مزاحمت کی اور بولیں کہ آپ ان کو نہ چھیڑیں، یہ مقدس چیزیں ہیں۔
ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق بشریٰ بی بی نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی، یہ بھی کہا کہ پولیس والے ہیں پیسے ڈھونڈنے آئے ہوں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائی تھی اور اسی روز عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔