سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر کے حوالے سے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم جے آئی ٹی کے سامنےپیش ہو گئے،اعظم خان نے تفتیشی ٹیم کو سائفر کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرا دیا.
ایف آئی اے نے اعظم خان سے سائفر کے متعلق سوالات پوچھے ،سابق پرنسپل سیکریٹری 2گھنٹے تک ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہے ،ایف آئی اے نے اعظم خان کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔