فائل فوٹو
فائل فوٹو

نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کیلیے نئی مردم شماری کا فیصلہ  سپریم کورٹ میں چیلنج  کر دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات کیلیے نئی مردم شماری کے فیصلے کو معطل کیا جائے،سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ملک میں90روز میں انتخابات  کرانے کا حکم دے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی مردم شماری پر انتخابات کا انعقاد غیر آئینی تاخیر کی کوشش ہے ،آئین کے مطابق 90روز میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔