فائل فوٹو
فائل فوٹو

رانی پور؛ پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی جاں بحق

خیر پور: رانی پور میں پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سال کی بچی مبینہ تشدد سے جان کی بازی ہار گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروزکے رہائشی ندیم علی کی بیٹی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

مقامی پولیس اہلکاروں کا کہناہے کہ ہم نے ورثاکے بیانات لیے ہیں بچی جے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں، بچی کی والدہ کا کہناہے کہ ہم غریب ہیں اور ہماری بچی حویلی میں کام کرتی تھی ، فون پر بتایا گیا کہ بچی پیٹ میں درج کی وجہ سے انتقال کرگئی ہے ۔