فائل فوٹو

نگران کابینہ کا اعلان جلد متوقع،ڈاکٹر شمشاد اختر وزیر خزانہ نامزد

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ فائنل کرلی، نگران کابینہ میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کیلیے نامزد کیا گیا ہے جس کا اعلان کچھ دیر بعد کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ میں ٹینکو کریٹ اور قابل افراد کو شامل کیا گیا ہے، وزیر صنعت و تجارت کیلیے گوہر اعجاز اور تابش گوہر کو وزیر توانائی کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔

دلچسپ خبر یہ ہے کہ نگران کابینہ میں ایسی شخصیت کو وزارت دی جارہی ہے جو سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں بھی رہ چکے ہیں، یہ شخصیت ڈاکٹر تابش گوہر ہیں جنہیں وفاقی وزیر توانائی نامزد کیا گیا ہے ۔

واضع رہے ڈاکٹر شمشاد اختر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 14 ویں گورنر کے طور پر خدمت  انجام دے چکی ہیں ،وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔