ٹیکسلا میں پہاڑ سرک کر مزدوروں پر آ گرا

پہاڑ سرکنے سے مشینری اور مزدور ملبے کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق

               
August 16, 2023 · |
کھوئی میرا میں پہاڑوں پرکرشنگ کے دوران دھماکا ہوا، فائل فوٹو

کھوئی میرا میں پہاڑوں پرکرشنگ کے دوران دھماکا ہوا، فائل فوٹو

ٹیکسلا : کھوئی میرا میں پہاڑوں پر کرشنگ کے دوران دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

ٹیکسلا کے نواحی علاقے کھوئی میرا میں پہاڑوں پرکرشنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا۔

پہاڑ سرکنے سے مشینری اور مزدور ملبے کی زد میں آگئے، اور ایک مزدور جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ڈرلنگ کے کام کے دوران ہوا، جس میں چترال کا رہائشی مزدورمحمد رحمان جاں بحق ہوا ہے۔ کرشنگ پلانٹ انتظامیہ نے مزدور کی لاش موقع سے ہٹا دی ۔