کراچی (اسٹاف رپورٹر)ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی لاہورائیر پورٹ پر کارروائی میں 2.6 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والے مسافر سے 2.6 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی، مسافر محمد فیصل رشید نے مذکورہ منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی –
تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-