پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کو معطل کردیا گیا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کےعہدیداران کو معطل کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
مذکورہ فیصلہ سابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
قومی کھیل کی بہتری کیلئے ہاکی کلبس کی اسکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے ساتھ ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کیلئے الیکٹرول کالج تشکیل دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ تمام امور کی نگرانی کرے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدرخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری حیدر حسین تھے۔