لاہور(اُمت نیوز)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا۔ سول جج کی اہلیہ پر کم سن ملازمہ رضوانہ پر بہیمانہ تشدد مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنانے کے حکم کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
سول جج کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں 19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ زیرسماعت ہے۔
بچی لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں اس کے سر کے گہرے زخم کا علاج اور دیگر شدید چوٹوں کے باعث پلاسٹک سرجری کی جارہی ہے۔