ہنگامہ آرائی کے الزام میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ فائل فوٹو
ہنگامہ آرائی کے الزام میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ فائل فوٹو

جڑانوالہ، مسجد میں اعلانات کرکے اشتعال پھیلانے والا شخص گرفتار

فیصل آباد: جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزامات پر مساجد سے اعلانات کرکے عوام کو اقلیتی عبادت گاہوں پرحملہ کرنے کیلیے اشتعال دلانے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

گزشتہ روز کشیدگی پیدا ہونے پر ایک سے زائد گرجا گھروں اور کئی گھروں کو جلا دیا گیا تھا پنجاب حکومت کے مطابق ہنگامہ آرائی کے الزام میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسجد میں لاؤڈ اسہپیکر پراعلان کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے والا ملزم بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

یاسین نامی ملزم کو منظرعام پر آنے والی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد کے اسپیکر پرلوگوں کو جمع ہونےکا کہہ رہا ہے اور انہیں حملے پر اُکسا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے مزید ملوث ملزمان کی شناخت کر کے گرفتاریوں کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کیخلاف 2 مقدمات درج کیے گئے جن میں 37 افراد نامزد کیے گئے ہیں جبکہ600 سے زائد نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ان مقدمات میں دہشتگردی اور توہین مذہب سمیت 13 سے زائد دفعات شامل ہیں۔