فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغاستان میں سیاسی جماعتیں غیرشرعی قرار، پابندی عائد

کابل: افغان عبوری حکومت کے وزیرانصاف شیخ عبدالحکیم شریعی کا کہنا ہے کی ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں مکمل طور پرروک دی گئی ہیں کیونکہ ان کی کی کوئی شرعی حیثیت نہیں۔

شیخ عبدالحکیم کے مطابق سیاسی جماعتوں سے قوم کے مفادات وابستہ ہیں اورنہ ہی قوم انہیں پسند کرتی ہے۔

حکومت کے احتساب پروگرام کے تحت وزارت انصاف کی ایک سال کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کرنے والے وزیرانصاف نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی ماتحت وزارت نے 38 قانونی دستاویزات، 10 پالیسی متن اورایک قانون سمیت 49 قانونی دستاویزات کا مسودہ منظوری کے لیے متعلقہ حکام کو بھجوادیا ہے۔