اسلام آباد: سینئر قانون دان بابر اعوان نے اسلام آباد کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو صوبہ بنانے سے متعلق جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت میں بحث ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں کو بھی 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیاجبکہ کل بار ستار نے کہا کہ جھوٹے کیسز کا آرگنائزر سسٹم مافیا طرز پر بناہے۔بابراعوان نے مزیدکہا کہ پولیس بتاتی ہے ڈی سی اپنا دماغ استعمال کیے بغیر آرڈر کردیتے ہیں۔