ظالم چچا نے4 سالہ بھتیجی کو گٹر میں پھینک دیا

معصوم بچی گندے پانی میں ڈوب کر مر گئی ، ملزم فیصل کی گھر میں لڑائی ہوئی تھی ۔

               
August 17, 2023 · |, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ملتان میں ظالم چچا نے گھریلو جھگڑے پر 4 سالہ بھتیجی کو کئی فٹ گہرے گٹر میں پھینک دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق معصوم بچی گندے پانی میں ڈوب کر مر گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم فیصل کی گھر میں لڑائی  ہوئی تو اس نے 4 سالہ بچی کو اٹھا کر گہرے مین ہول میں پھینک دیا اور جائے واردات سے فرار ہو گیا۔

گھر والوں کو پتہ چلا تو ریسکیو عملے کو طلب کیا جنہوں نے معصوم بچی کی لاش نکال لی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دیدی۔