اسلام آباد: 16رکنی نگراں کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت عارف علوی نے نگران وفاقی کابینہ میں شامل وزرا سے حلف لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر کو نگران وزیر خزانہ ہوں گی، گوہر اعجاز وزیر تجارت، ڈاکٹرمحمد علی نگران وزیر توانائی ہوں گے،جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عمر سیف آئی ٹی اور مرتضیٰ سولنگی نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ہوں گے۔
احمد عرفان اسلم وفاقی وزیر قانوں، سرفرازبگٹی نگراں وفاقی وزیر داخلہ، انیق احمد مذہبی امور امور کے نگواں وفاقی وزیر،ندیم جان صحت، گوہر اعجان ٹیکسٹائل کے وفاقی وزیر ہوں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انورعلی حیدر دفاع کے وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔
وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کو بنایا گیا ہے جنہوں ںے آج صبح ہی چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔
علاوہ ازیں سمیع سعید کو منصوبہ بندی و ترقیات اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم کا منصب دیا گیا ہے۔