لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائل فوٹو
لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائل فوٹو

منڈی بہاؤالدین، ماں نے 3 بچوں کو زہر دیدیا،2جاں بحق

منڈی بہاؤالدین : ماں نے مبینہ طور پر گھریلو مسائل سے تنگ آکر تین بچوں کو زہر دیدیا، دو بچے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ تیسرے بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

منڈی بہاؤالدین میں ماں نے مبینہ طور پر گھریلوتنگدستی پر اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے تین کم سن بچوں کو مبینہ طور پر گھریلو تنگدستی کی وجہ سے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں جس سے تینوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی، اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اسپتال میں ایک بچے کو طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ دو بچوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کیا گیا، جہاں وہ دونوں دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ سفیان اور 5 سالہ سبحان شامل ہیں۔

ملکوال پولیس نے ملزمہ کے شوہر کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔