اٹک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلا کو ملنے کی اجازت دیدی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اٹک جیل انتظامیہ نے اسیر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے 2 وکلاء کو اجازت دی جس کے بعد نعیم حیدر پنجوتھا اور عمیر خان نیازی اٹک جیل کے اندر چلے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں وکلا نے مختلف قانونی امور پرعمران خان کے ساتھ گفتگو کی اور آئندہ حکمت عملی پر ہدایات لیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اٹک جیل میں 2 ملاقاتیں کر چکی ہیں۔