مسافر خاتون کے ہینڈ بیگ میں سونا موجود تھا، جو پارکنگ ایریا سے کار سوارکو ملا، تو وہ اپنے گھر لے گیا۔ فائل فوٹو
مسافر خاتون کے ہینڈ بیگ میں سونا موجود تھا، جو پارکنگ ایریا سے کار سوارکو ملا، تو وہ اپنے گھر لے گیا۔ فائل فوٹو

کراچی، پولیس نے خاتون کا 40 لاکھ مالیت کا سونا ڈھونڈ نکالا

کراچی: ایس ایچ او کراچی ایئرپورٹ نے خاتون مسافر کا گم ہونے والا 40 لاکھ مالیت کا سونا ڈھونڈ کر نکال لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون مسافرسائرہ مصطفی اسلام آباد سے کراچی پہنچی تھیں، وہ اپنا بیگ ائرپورٹ کی پارکنگ میں بھول گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق 12 اگست کو گلستان جوہرکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی سائرہ مصطفیٰ شیخ  نامی خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ 7 اگست کواسلام آباد سے کراچی پہنچی تھی اور اپنے گھر پہنچنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ایک ٹرالی پر وہ اپنا ہینڈ بیگ ائرپورٹ کی پارکنگ میں بھول گئی ہیں اور بیگ میں 40 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، 40 ہزار روپے، بینک کارڈز اور ضروری دستاویزات موجود تھے۔

پولیس کے مطابق مسافر خاتون کے ہینڈ بیگ میں سونا موجود تھا، جو پارکنگ ایریا سے کار سوارکو ملا، تو وہ اپنے گھر لے گیا۔ بیگ گم ہوجانے کے بعد خاتون نے واقعے کی اطلاع پولیس کودی پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے بیگ کو ڈھونڈ نکالا اورمسافر خاتون کے حوالے کردیا، جس پرمسافر خاتون نے اپنا کھویا ہوا بیگ ملنے پرخوشی اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔