الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی، فائل فوٹو
 الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس ختم ہوچکا ہے، جس میں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئی حلقہ بندیاں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کی جائیں گی۔

نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبران و سیکریٹری کمیشن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی و قانونی پیچیدگیوں پر غور کیا گیا، جبکہ لاء ونگ نے مذکورہ پیچیدگیوں پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حلقہ بندیوں کی صورت میں چار سے پانچ ماہ مزید درکار ہوں گے۔

اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، ساتھ ہی صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے بھی معاونت طلب کرلی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہوسکتے۔